ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : ننگی تصویریں عام کرنے کی دھمکی دے کرخاتون کو بلیک میلنگ کرنے والے پر کیس درج

بنٹوال : ننگی تصویریں عام کرنے کی دھمکی دے کرخاتون کو بلیک میلنگ کرنے والے پر کیس درج

Mon, 04 Jan 2021 13:41:23    S.O. News Service

بنٹوال،4؍جنوری (ایس او نیوز)  اپنے مطالبات پورے نہ کرنے کی صورت میں ننگی تصویریں عام کرنے کی دھمکی دے کر ایک خاتون کو بلیک میل کرنےوالے شخص کے خلاف  پولیس میں کیس درج کردیا گیا ہے۔ 

 کاڈمبو بیدے کاڈو نامی علاقے کی رہنے والی ایک 19سالہ خاتون نے پولیس میں   درج کروائی  گئی شکایت میں کہا ہے کہ اس کی بڑی بہن کے شوہر نے زور زبردستی سے اس کے ساتھ بار بار جسمانی تعلقات قائم کرلیے تھے  اور اس کی عریاں تصویریں بھی اپنے موبائل فون میں اتارلی تھیں۔اور انہی تصاویر کی بنیاد پر وہ اس کو دھمکاتا ہے کہ اگر اس کی خواہشات پوری نہیں کی گئیں تو یہ تصویریں سوشیل میڈیا پر عام کی جائیں گی۔ اس کےعلاوہ اس خاتون نے کہا ہے کہ اس کے بہنوئی سے اس کی جان  کو بھی خطرہ  ہے۔

پولیس نے کیس  رجسٹر کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔


Share: